نوید سحر صوبائی تربیتی کنونشن 15 اور 16 دسمبر کو ہری پور میں ہوگا

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:36

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن خیبر پختونخوا کے زیراہتمام نوید سحر صوبائی تربیتی کنونشن 15 اور 16 دسمبر کو ہری پور مسجد القریش فروٹ منڈی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

کنونشن میں ایم ایس او کے مرکزی ذمہ داران کے علاوہ جیّد علمائے کرام، صحافی اور وکلاء حضرات خطاب کریں گے۔ ایم ایس او خیبر پختونخوا کے شعبہ اطلاعات سے عبدالقادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طلبہ کی تربیت کیلئے اصلاحی فکری اور نظریاتی پروگراموں کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ہری پور میں ہونے والا یہ کنونشن طلبہ کے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو گا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں