ہری پور:ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت

مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار عوام کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا انتظامیہ نے بااثر تاجروں کے أگے گھٹنے ٹیک دیئے

پیر 11 مارچ 2019 20:35

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2019ء)ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار عوام کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو کر رہ گیا انتظامیہ نے بااثر تاجروں کے أگے گھٹنے ٹیک دیے ایک سروے کے مطابق ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے میں بازار ہری پور میں آئے روز تجاوزات میں اضافہ ہورہا ہے جسکی وجہ سے اندرون شہر خریداری کے لیے آنے والوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہتا ہے صوبائی حکومت کی طرف سے تجاوزات کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کے بعد ایک دفعہ پھر قبضہ مافیا نے سراٹھانا شروع کر دیا ہے اور جگہ جگہ تھڑے بانوں ریڑی والوں نے قبضہ جمانا شروع کردیا ہے دوسری طرف ہری پور کے عوامی حلقوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بندش پر بات کرتے ہوے کہا ہے کہ پورے ملک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہورہے ہیں پھر ہری پور میں کس وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا کبھی پرانے نقشوں کی بات کی جاتی ہے تو کبھی کوئی وجہ بتائی دی جاتی ہے جبکہ صوبائی چیف سیکرٹری کی طرف سے تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اقدامات اور آپریشن کی سخت ہدایات کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے تجاوزات میں مذید اضافہ ہورہا ہے

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں