خواتین پر معاشرتی ذمہ داریاں زیادہ ہیں، طالبات کو جسمانی تربیت کی بھی اہم ضرورت ہے، وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی

جمعہ 19 اپریل 2019 17:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر انوارالحسن نے کہا ہے کہ خواتین پر معاشرتی ذمہ داریاں زیادہ ہیں، اسی لئے طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ہمہ جہت تربیت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہماری خواتین نے گھر سے لیکر زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کیا ہے، عورت کسی طرح بھی مردوں سے کم نہیں اور قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہری پور یونیورسٹی کے اقبال ہال میں چھٹی سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز چیمپئن شپ 2018-19ء کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ انٹر کالجیٹ گرلز چیمپئن شپ 2018-19ء میں مختلف گرلز کالجز اور یونیورسٹی کی طالبات نے اپنے اداروں کا نام خوب روش کیا ہے، یونیورسٹی انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نکھار کے ایسے بے شمار مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ ڈائریکٹر سپورٹس رفیق خان اور یونیورسٹی کو اس ضمن میں جس طرح کی بھی سپورٹ ضرورت ہوئی اس کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں یونیورسٹی و گرلز کالجز کے ٹیچرز، طالبات، آفیشلز اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں