حطار کے علاقہ کوٹلی نہر میں ڈیڑھ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

ہفتہ 17 اگست 2019 20:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) حطار کے علاقہ کوٹلی نہر میں ڈیڑھ سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حطار کے علاقہ کوٹلی نہر دیہی آبادی میں ڈیڑھ سالہ عبدالله ولد خورشید سکنہ حطار اپنے گھر کے اندر بجلی کی ننگی تار کو چھونے کے سبب بچے کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجہ میں بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کے بعد ان کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔

(جاری ہے)

بچہ کی نماز جنازہ حطار ریلوے پٹڑی کے نزدیک ادا کی گئی جس میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس کے بعد بچہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں