ضلعی افسران کے پٹرول پمپوں پر چھاپے، پیمانہ سے کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے پر مالکان پر بھاری جرمانے عائد

پیر 17 فروری 2020 22:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ضلعی افسران نے پٹرول پمپوں پر چھاپے مار کر پٹرول کے پیمانہ سے کم مقدار میں پٹرول فروخت کرنے پر مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون ہری پور علی شیر خان خلیل، اسسٹنٹ کمشنر ریوینو ڈاکٹر عبدالواجد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل نے رات گئے مختلف پٹرول پمپوں کا دورہ کیا اور پیٹرول کی پیمانہ سے کم مقدار میں فروخت اور صفائی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ان کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ اپنے پیمانے ٹھیک کریں اور لوگوں کو پوری مقدار میں پٹرول فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں