طالب علم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

جمعہ 21 فروری 2020 18:52

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ہری پور کے تھانہ سٹی کی حدود نور کالونی میں طالب علم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے دریافت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی چوکی ٹی آئی پی کی حدود نور کالونی محلہ باندہ کے رہائشی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور کے طالب علم عمر سجاد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پستول سے فائر کر کے خودکشی کر لی۔ پولیس چوکی ٹی آئی پی نے والدکی رپورٹ پر زیر دفعہ 174 سی آر پی سی دریافت شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں