کمشنر ہزارہ سرائے نعمت خان کے نواحی گائوں ماہ دا نکہ میں پرسوں کھلی کچہری سے خطاب کریں گے

ہفتہ 29 فروری 2020 11:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام ہری پور کے علاقہ سرائے نعمت خان کے نواحی گائوں ماہ دا نکہ میں پرسوں سوموار کو کھلی کچہری سے خطاب کریں گے، کمشنر ہزارہ نعتیہ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام (کل) سوموار کو ضلع ہری پور کے علاقہ سرائے نعمت خان کے نواحی علاقہ ماہ دا نکہ کے مقام پر کھلی کچہری سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ مان دا نکہ میں کھلی کچہر اور نعتیہ مقابلوں میں شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔ لوگوں کو کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں