ْعالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہری پور میں پانچ اسکول بند کردیے گئے

پیر 26 اکتوبر 2020 23:36

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہری پور میں پانچ اسکول بند کردیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جو اسکول بند کیے گئے ہیں ان میں سرائینعمت خان، کھلابٹ، کھوئی ناڑا، پنیاں اورشاہ مقصود میں واقع اسکول شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس کے 707 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے تین اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار739 تک پہنچ گئی ہے۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 11ہ زار75 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار788 زیر علاج ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں