تھانہ سرائے صالح پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) تھانہ سرائے صالح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ملوث منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 5 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر ( پی ایس پی ) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح انسپکٹر مہتاب خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی صداقت نثار کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شبیر حسین ولد عطاء اللہ سکنہ میرا علی خان کو گرفتار کرکے قبضہ سے 5 کلو 653 گرام چرس برآمد کرلی ہے ،منشیات فروش کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں