اسسٹنٹ کمشنر غازی کا امتحانی مرکز کا دورہ ، عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں

جمعہ 26 اپریل 2024 14:31

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن نے گورنمنٹ ہائی سکول ہملٹ میں جاری میٹرک کے امتحانات کے لئے قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور نقل کی روک تھام سے متعلق عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ امتحانی مرکز کے احاطہ میں مشکوک شخص پر خصوصی نگاہ رکھیں، امتحانی مرکز کے نزدیک علاقوں میں بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور ۔ طلبہ کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں