ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ایس پی انوسٹی گیشن آفس ہری پور میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے انوسٹی گیشن سٹاف کے افسران و جوانوں کے جائز عرض ومعروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد کیا اور کو درپیش مسائل کو سنا۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی وقت دفتر میں آئیں۔عوام کی خدمت اور ان کے جان ومال کی حفاظت کو اپنا شعار بنائیں، فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں