اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ہری پور مقدس خان جدون کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی

جمعرات 16 مئی 2024 18:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ہری پور مقدس خان جدون کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں مقدس خان جدون سمیت صوبہ بھر سے تین اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی،مقدس خان جدون کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے نیلے پیر سے ہے اور وہ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد،مانسہرہ سمیت ہزارہ کی مختلف جیلوں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں