ہری پور،تھانہ حطار پولیس کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

جمعرات 16 مئی 2024 18:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ہری پور تھانہ حطار پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ حطار شہریار خان نے ہمراہ لیڈی پولیس و دیگر نفری پولیس کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔

دوران سرچ 40/45 گھروں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ 1 بندوق ،3 پستول اور مختلف بور کے 30 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 1 اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات کا اندراج کیا۔5 مشتبہ افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی۔\378

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں