موٹروے انٹرچینج کے نزدیک زیر تعمیر اٹک پٹرولیم اور قیام مقام پراجیکٹس سے چوری ہونے والا سریا برآمد، ملزمان گرفتار

اتوار 26 مئی 2024 17:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے موٹروے انٹرچینج کے نزدیک زیر تعمیر اٹک پٹرولیم اور قیام مقام پراجیکٹس سے چوری ہونے والا سریا برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود موٹروے انٹرچینج کے نزدیک زیر تعمیر اٹک پٹرولیم اور قیام مقام پراجیکٹس سے سریا چوری ہونے کا وقوعہ رونما ہوا جس کا مقدمہ مدعی محمد یاسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف درج ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سیف الرحمان خان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور سرقہ شدہ سریا کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے ۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے وقوعہ میں ملوث ملزمان عدنان ولد اسلم ،امجد ولد رفیق ،ابراہیم ولد ملک اقبال ،اخلاق ،صداقت پسران زکریا ،ارسلان ولد اسلم ،محمدزیشان ولد اسماعیل ساکنان دیپال پور ضلع اوکاڑہ اور عمر فاروق ولد فلک شیر سکنہ ضلع لاڑکانہ کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ سریا برآمد کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی سوزکی پک اپ بھی برآمد کرلی ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں