ڈی پی او ہری پور کا تربیلا ڈیم میں جاری فارنرز پراجیکٹ کی سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے غازی کا دورہ

اتوار 26 مئی 2024 18:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غازی میں جاری فارنرز پراجیکٹ کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تربیلا ڈیم سکیورٹی حکام اور ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او ہری پور نے تربیلا غازی میں جاری فارنرز پراجیکٹس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے ملاقات کی، ڈی ایس پی سرکل غازی اور سکیورٹی حکام نے ڈی پی او ہری پور کو فارنرز کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریف کیا۔ڈی پی او ہری پور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارنرز پراجیکٹس اور رہائشی کیمپس کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں۔ڈی پی او ہری پور نے فارنرز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ اور چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدبیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں