آل پاکستان انقلاب فٹبال ٹورنامنٹ الفتح فٹبال کلب واہ کینٹ نے جیت لیا

منگل 29 اگست 2023 18:43

آل پاکستان انقلاب فٹبال ٹورنامنٹ الفتح فٹبال کلب واہ کینٹ نے جیت لیا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2023ء) آل پاکستان انقلاب فٹبال ٹورنامنٹ الفتح فٹبال کلب واہ کینٹ نے جیت لیا ۔فائنل میچ میں الفتح فٹبال کلب نے شفقت فٹبال کلب پنلٹی کیکس پر دو تین سے شکست دی ۔ آل پاکستان انقلاب فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز گدوال فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا گیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی یونیورسٹی اف ہری پور کے کوچ حسنین امین اور سوشل ورکر راجہ ادیب تھے جن کے ہمراہ ملک سہیل میاں فیضان اور عدنان بٹ بھی موجود تھے۔

میچ کے پہلے ہاف میں الفتح فٹبال کلب کی طرف بلال نے لگاتار دو گول کر کے اپنی ٹیم کا پلڑہ بھاری کر دیا جس کے جواب میں شفقت فٹبال کلب کے کھلاڑی مانی نے پہلے عاف میں ایک گول سکور کیا جبکہ دوسرے ہاف میں شفقت فٹبال کلب کی طرف سے مانی نے مزید ایک سکور کر کے میچ برابر کر دیا میچ کے اخری لمحات تک سکور دو دو برابر رہا مقررہ وقت ختم ہونے پر امپائر کی طرف سے میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر کیا گیا جس میں الفتح فٹبال کلب کی طرف سے عمر بلال اور زاہد نے تین پنلٹی کیکس لگا کر تین سکور کیا جبکہ شفقت فٹبال کلب کی طرف سے عثمان اور مانی نے دو پنلٹی کیکس لگائیں اور تیسرا سکور ضائع ہواجس وجہ سے الفتح فٹبال کلب نے فائنل میچ تین دو سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے رنر اور ونر ٹیموں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کی اور میچ ارگنائزر کمیٹی جن میں ہارون ظفر عبدالرحمان عمر حمزہ واجد حسین عثمان مغل ہاں شیر حسین اور حسیب شامل ہیں ان کو سوینیئر پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں