غازی سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ حسن پورٹائیگرز نے جیت لی

پیر 18 ستمبر 2023 17:38

غازی سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ حسن پورٹائیگرز نے جیت لی
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2023ء) غازی کے کرکٹ اسٹیڈیم حسن پور میں جاری غازی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 2 اختتام پذیر ہو گیا ہے۔غازی سپر لیگ کے چیف آرگنائزر دانش خان،واصف و ممبران کمیٹی کی جانب سے سپر لیگ کرکٹ سیزن 2 ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہملٹ سلطان کرکٹ الیون اور حسن پور ٹائیگرز کے مابین کھیلا گیا،ایک دلچسپ مقابلے کے بعد فائنل میچ میں حسن پور ٹائیگرز نے ہملٹ سلطان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

چیف آرگنائزر دانش خان،واصف ،فہیم نواز، عدیل عدنان، سیٹھ محمد علی بابا، بابا رمیض و دیگر نے جی ایس ایل کرکٹ لیگ میں پہلا انعام 1 لاکھ بیس ہزار بمعہ ٹرافی دوسرا انعام 50 ہزار بمعہ ٹرافی نقد کیش اور دیگر انعامات ونر اور رنراپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں