کھیل اور صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے، سیاسی جماعتیں سپورٹس کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں، قاضی محمد اسد

جمعہ 10 نومبر 2023 21:10

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2023ء) سابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن قاضی محمد اسد خان نے کہا ہے کہ کھیل اور صحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے، کھیلوں کے میدان ویران ہوجائیں اور جسمانی سر گرمیاں محدود ہوجائیں تو ہسپتال آباد ہوتے جائیں گے، سیاسی پارٹیاں تعلیم ، صحت اور سپورٹس کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولی ٹیکنیکل کالج گرائونڈ سرائے صالح میں دوسرے سٹرائیکر ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکیا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والی شخصیات کے علاوہ عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سپر سٹار ایبٹ آباد اور سید جوہر چمبہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں سپر سٹار ایبٹ آباد کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوۓ مقررہ 10 اوورز میں 74 رنز سکور کیے اور ان کی پوری ٹیم آخری اوور کی آخری بال پر آوٹ ہوگی۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں سید جوہر چمبہ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پرصرف 64 سکور بنا سکی ۔ ٹورنامنٹ سنگھم کرکٹ کلب یونائیٹڈ کرکٹ کلب حیدری لائنز اینڈ ینگ فائٹرز کرکٹ کلب کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں