سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام ثقافتی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 20:25

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ہری پور میں ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بدھ کے روز کرٹس گراؤنڈ میں ثقافتی کھیلوں منگلی،پتھر اٹھانے،تلوار بازی اور گتکہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں سٹون لفٹنگ کے ورلڈ چمپئین شپ مارٹن لسسز Martin Licis نے امریکہ سے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر محمد توصیف،ویلج اینڈ نیبر ہڈ کونسلز ایسوسی ایشن ہری پور کے صدر ملک فیصل اقبال سمیت دیگر موجود تھے۔

مارٹن لسسز کا کہنا تھاکہ ہری پور کے ثقافتی کھیل بالخصوص پتھر اٹھانے کی گیم کا انداز دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے،ایسے ثقافتی کھیلوں کے انعقاد سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں