ب*ڈی سی ہرنائی کا جاری ایف ای, ایف ایس سی کے امتحانی مراکز کا دورہ

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

&ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ نے ڈگری کالج ہرنائی میں جاری ایف ای, ایف ایس سی کے امتحان کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ اور وہاں کی سیکورٹی صورتحال سمیت طلبائکو دئیے گئے سہولیات اور امتحانی عملے کی جانب سے نقل کی روک تھام ودیگر اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلبائہمارے مسقبل کے معمار ہیں۔

جن کی تعلیمی و شعوری لحاظ سے بہترین نشوونما وتربیت کیلیے نقل جیسے ناسور کا مکمل صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ نوجوان نسل کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ملکی استحکام و خوشحالی کیلئے بروئے کار لائے جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر عارف خان کاکڑ نے کہا کہ نقل کا رجحان ذہنی و تعلیمی پسماندگی کا موجب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

اور ہماری نسل پر اس کے حوصلہ شکن اثرات رونماء ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے , ایف ایس سی کے امتحان میں طلباء و طالبات کو نقل اور اپنی جگہ پر دوسرے کو بٹھانے کی اجازت کسی صورت نہیں دینی چاہیے۔ تاکہ طلبائاپنی صلاحیتوں اور محنت کے بل بوتے پر کامیابی سے ہمکنار ہوں ڈپٹی کمشنر عارف خان کاکڑ نے مزید کہا کہ طلبائکو امتحان کے دوران پینے کا صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے تاکہ وہ کسی مشکل کے بغیر اپنے پرچے پرسکون ماحول میں دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں