ح*ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ نے بیسک ہیلتھ یونٹ غرمئی کا دورہ کیا

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

+ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف خان کاکڑ نے بیسک ہیلتھ یونٹ غرمئی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی قاہر خان ودیگر بھی موجود تھے،انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ادویات سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عارف خان کاکڑ نے کہا کہ ضلع کے تمام بی ایچ یوز میں عوام کی طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹاف کی حاضری میں کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا عوام کو انکی علاج کیلیے بی ایچ یوز میں موجود سہولیات کا فائدہ پہنچنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں اور دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے تمام ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ اور شعبہ صحت میں جہاں پر کسی قسم کا مشکل ہو تو اسکے حل کیلیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں