بی این پی (مینگل) ہرنائی کے ضلعی صدر شبیرمری کے اغواء کیخلاف پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی

جمعہ 17 مئی 2024 23:24

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) بی این پی (مینگل) ضلع ہرنائی کے ضلعی صدر شبیرمری کے اغواء کے خلاف پارٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلی اور مظاہرے میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ریلی اور مظاہرے کی قیادت بی این پی ہرنائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالواحد بلوچ نے کی ریلی کے شرکا نے حکومت اور انتظامیہ سے پارٹی کے ضلعی صدر شبیرمری کو پوری بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرے سے بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالواحد بلوچ، اور مغوی کے بھائی شربت مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شبیرمری ایک سیاسی کارکن کے ساتھ ساتھ ایک استاد بھی تھے وہ اپنے گائوں کے بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ شام وہ بازار سے گھر آرہے تھے جس نے معلوم افراد نے سفید ٹوڈی کار میں اسلحہ کے زور پر ڈال کرکے فرار ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہم نے شبیرمری مری کے اغواء کی پوری اطلاع ہرنائی پولیس اور انتظامیہ کو دی اور ہرنائی صدر پولیس تھانہ میں شبیرمری کے اغواء کا باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پوری طورپر پارٹی کے ضلعی صدر شبیرمری کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر شبیرمری کے اغواء کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج کرینگے ریلی و مظاہرہ کے شرکاء نے حکومت اور انتظامیہ سے شبیرمری کو پوری بازیاب کرنے کے نعرے بازی بھی کی۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں