ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذیلی ادارے واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام محمد قائم خانی کا حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2019 00:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذیلی ادارے واسا کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام محمد قائم خانی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی مختلف تحصیلوں میں مسائل حل کر دیئے گئے ہیں ، نیو کلاتھ مارکیٹ ڈومنوا ہ رو ڈ پر 36انچ کی لائن کی صفائی مستقل بنیا دوں پر کی جا رہی ہے ، تلسی داس روڈ ، کلاتھ مارکیٹ میں 36انچ لائن کی PC-1منظو رہو چکی ہے اس پر جون کے بعد کام شروع کیا جائے گا 30سے 60سال پرانے سسٹم کو فو ری تبدیل کرنا ممکن نہیں ،واسا ریکوری سوا چار کرو ڑ روپے ہے ، جبکہ ملازمین کی ادائیگی ساڑھے چھ کروڑ روپے ماہانہ ہے ، ان حالات میں سسٹم کو درست کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں ، حکومتی فورم پر مسائل سے آگاہ کیا جاتا رہا ہے ، حکومت سندھ سے ADPکی قاسم آباد ، لطیف آباد کے لئے اسکیمیں منظور کرائی ہیں ، ان پر مئی میں کام شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل اور مٹیا ری شو گر مل سے دریا میں پانی چھو ڑ نے سے پانی میں نمکیات کی شرح بڑھ گئی تھی ، واسا نے اپنے ذخیرے سے پانی سپلائی کیا ، شہریوں کو روزانہ لیبارٹری ٹیسٹنگ رپو رٹ کے بعد پانی فراہم کیا جا رہا ہے ، فلٹر پلانٹس کو پانی صاف کرنے کے لئے کیمیکل مہیا کر دیا گیا ہے ، مزید 3ماہ کا کیمیکل اسٹاک میں ہے ، نکا سی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انڈر گراؤ نڈ لائنوں کی صفائی کی جا رہی ہے ، ڈھائی ہزار مین ہول پر ڈھکن لگا دیئے گئے ہیں ۔

واسا کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 900میٹرک ٹن کچرا روزانہ پیدا ہو تا ہے ، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ادا رہ بھی قائم کیا گیا ہے ،شاپنگ بیگ پر پابندی لگانا ضروری ہے ، شاپنگ بیگ نے پو رے سیوریج سسٹم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ، سولٹ ویسٹ مینجمنٹ نالیاں چوک کر دیتا ہے ، بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے دوسرے شعبوں میں واسا کو سبسڈی دی جاتی ہے کہ بد قسمتی ہے کہ سندھ میں واسا کو سبسڈی نہیں دی جا رہی ، حیدرآباد چیمبر تعاون کرے ، سو شل میڈیا پر پانی نہ ضائع کرنے کی آگاہی مہم بھی شروع کر رہے ہیں ۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں