مون سون سے قبل بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ نکاسی آب کا کام آسانی سے ہو سکے،ڈپٹی کمشنرحیدرآباد

آئندہ مون سون کی بارشوں / سیلاب کی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے جامع کانٹیجنسی پلان تشکیل دیا جائے ،طارق قریشی کی متعلقہ حکام کو ہدایت

پیر 13 مئی 2024 22:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ مون سون کی بارشوں / سیلاب کی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے جامع کانٹیجنسی پلان تشکیل دیا جائے تاکہ عوام الناس کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔وہ شہباز ہال حیدرآباد میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

ڈی سی طارق قریشی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور وادھو واہ اور فسادی واہ کی بھل صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جا سکی. انہوں نے حیسکو کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مون سون سے قبل بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ نکاسی آب کا کام آسانی سے ہو سکی. طارق قریشی نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ڈی واٹرنگ مشینوں کی تعداد اور ان کی پانی نکاس کرنے کی صلاحیت سمیت، فعال اور غیر فعال تمام مشینوں کی تفصیلات پیش کریں تاکہ اگر کہیں مشیینز خراب ہیں تو ان کی فوری طور پر مرمت کروائی جا سکے، ڈی سی نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران حفاظتی بندوں اور کینالز سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے، رین ایمرجینسی میں کام کرنے والے عملے کی فہرست بمعہ فون نمبرز، رین ایمرجنسی میں استعمال ہونیوالی گاڑیوں اور دیگر مطلوبہ سامان سے متعلق تفصیلی و رپورٹ پیش کی جائیں جبکہ متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ اپنا فوکل پرسن نامزد کرکے تعلقہ سطح پر کنٹرول روم کے قیام کو یقینی بنایا جائی. ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایات کی کہ وہ کمزور عمارات سے متعلق بھی تفصیل جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکی. طارق قریشی نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، ڈی سی حیدرآباد نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی کے دوران ریلیف کیمپ کے قیام کو ممکن بنانے کیلئے بھی تفصلات پیش کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے سی سٹی بابر صالح راہپوٹو ، اے سی لطیف آباد سعود بلوچ اے سی تعلقہ دیہی انیس احمد عباسی، ایم ڈی واسا ذیشان ملک، ایچ ایم سی، ایریگیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں