قبرستانوں میں ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام کروایا جائے،ندیم قاضی

پیر 26 اکتوبر 2020 16:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و نائب صدر شعیب جعفری و اراکین کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حیدرآباد ضلعی و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی عدم توجہ اور لاپروائی کے سبب شہر بھر کے قبرستان تباہ حالی کے دہانے پر پہنچ گئے قبرستانوں میں سیوریج کا پانی جمع رہنے سے دلدل کی شکل اختیار کرگیا شہر کے مرکزی قبرستانوں میں لائٹس لگانے کا منصوبہ التواء کا شکار ہے جبکہ قبرستانوں کی چار دیواری سے قبروں کا تقدس پامال ہورہا ہے اور مذکورہ قبرستانوں میں قبضہ مافیہ نے قبضے کرنا بھی شروع کردیئے ہیں جبکہ قبرستان جانے والے راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں قبرستانوں میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں ک قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے آتے ہیں جہیں سخت پریشانی سے دوچار ہو نا پڑتا ہے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ضلعی اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ جہاں شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ثابت ہورہی ہے وہاں شہر کے قبرستانوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے بھی کسی قسم کے اقدامات نہیں کیئے جارہے انتہائی افسوس ہوتا ہے کہ قبرستانوں کی حالت زار دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے ہم سب کو اللہ تعالیٰ کے یہاں جواب دینا ہے شاید ہمارے حکمران یہ بھول گئے ہیں کہ ایک دن انہیں بھی مرنا ہے خدارا انتظامیہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہنگامی بنیادوں پر قبرستانوں کی حالت ٹھیک کریں اور قبضہ ختم کرائے تاحال سرکاری سطح پر افسران کی جانب سے شہر کے قبرستانوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے کوئی توجہ نہ دینا قابل افسوس ناک ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں