31دسمبر عوام کا خون جوس کر بنگلے بنانے والوں کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا۔حاجی میراکبرآسکانی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حلقہ پی بی 50کیچ IIIکے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سابقہ مشیر فشریز حاجی میراکبرآسکانی نے کہا ہے کہ باریاں لینے والوں نے عوام کو جہالت ، غربت اور پسماندگی کی دلدل میں دھکیل کر عیش وعشرت کی زندگی گزارنے والوں کو عوام اچھی طرح پہچان چکی ہیں۔ عوام کا خون جوس کر بنگلے بنانے والوں کیلئے 31دسمبر یوم حساب ثابت ہوگا۔

ان خیالات کااظہار دشت ، چوٹ بلن ، کسر، سینگئی ڈنگ سے آنے والے علاقائی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ووٹ کا تقدس پامال کرنے ، عوامی حقوق غضب کرنے والے عوام سے نظریں ملانے میں شرم محسوس کررہے ہیں۔ پندرہ 15 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے مایوسی اور ناامیدی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

بے روزگاری ، بدامنی اورضروریات زندگی سے محروم عوام کے ساتھ اس طرح کا کھیلواڈ نہیں کھیلنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے جوش جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کیلئے ایک مرتبہ پھر میدان میں اتراہوں انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔ گذشتہ ڈھائی سال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ بلارنگ ونسل اور علاقائی تعصب کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے موقع فراہم کرنا میرا نصب العین ہے۔ بے روزگاری کا خاتمہ کرکے تعلیم صحت اور آبنوشی ذرائع آمدورفت کیلئے سڑکوں کی بحالی و تعمیر میرے ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

عوام کو چورلٹیروں سیاسی پیداگیروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجائے گا۔ ہر الیکشن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر ان کے ارمانوں اور خواہشات کا گلا گھونٹا گیا یہ سیاسی بہروپیئے ہیں کبھی کوئی لبادہ اوڑھ کر عوام کو لوٹنے کیلئے سرگرم عمل ہوتے ہیں لیکن عوام نے انہیں یکسر مسترد کرکے ایک باشعور قوم کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کے ساتھ بہت زیاتیاں ہوئیں ہیں۔

عوام کو حقوق دینے کے بجائے ان کے فنڈز کو اپنے ذاتی و گروہی مفادات کیلئے استعمال کرکے اقرباپروری کی بدترین مثال قائم کی جس کی وجہ سے بے چارے عوام ظلم و ناانصافیوں کے چکی میں پیستے رہے اور عوام نمائندگی کے دعویدار امیر سے امیر تر ہوتے گئے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 50میں پسماندگی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں جو پندرہ پندرہ سال اقتدار میں رہ کرعوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہ کرسکے۔ جس کی پاداش میں آج عوام نے بھی اپنا منہ موڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال کا سورج خوشیوں بھرے امنگوں کے ساتھ طلوع ہوگا۔ کیونکہ 31دسمبر کو عوام شیر پر مہر ثبت کرکے ہیپی نیوایئر کے خوشیوں کو دوبالا کر دیں گے

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں