حیدرآباد ، پولیس کا دوران گشت سٹریٹ کرمنلزسے مقابلہ، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 2 مئی 2024 14:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) حیدرآباد کے بی سیکشن کی پولیس کا دوران گشت بچاؤ بند یونٹ نمبر 10 ڈبل روڈ کے قریب سٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ہوا جس دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ اور پولیس مقابلے میں ایک ملزم موقع پر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

زیر حراست زخمی ملزم کی شناخت عتیق احمد راجپوت کے نام سے ہوئی۔ اس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ملزم کو برقت طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بی سیکشن پولیس کی جانب سے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں