حیدرآباد،اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمدعامر نے پانچ روزہ دورہ سندھ کا آغازکردیا

پیر 16 اپریل 2018 21:05

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ محمدعامر نے اپنے پانچ روزہ دورہ سندھ کا آغازکردیا۔دورے کا آغاز انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کی سالانہ تربیت گاہ برائے ناظمین اختتامی خطاب کیاجبکہ حیدرآبادمیں تنظیمی اجتماعات میں شرکت اور ذمہ داران سے ملاقات کریں گے۔اس سے قبل سالانہ تربیت گاہ برائے ناظمین سے خطاب اور جامعات کے طلبہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمدعامر کا کہنا تھا کہ سندھ جمعیت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کامیاب اور شاندار سالانہ تربیت گاہ کا اہتمام کیاجس پر ناظم صوبہ اسدعلی قریشی سمیت تمام ذمہ داران مبارک باد کے مستحق ہیں۔

الحمداللہ جمعیت کے پاس بہترین تربیتی نظام موجودہے طالبِ علمی کے سنہری دور میں جہاں ہر طالب علم صرف اپنی ڈگری اور کیریئرکے لیے فکرمندہے وہیں اسلامی جمعیت طلبہ کا کارکنا ن نہ صرف اپنی تعلیم پہ توجہ دیتا ہے بلکہ روزآخرت میں اللہ تعالیٰ کے حضور جواب طلبی کا بھی احساس رکھتا ہے یہ تربیتی گاہیں نہ صرف ایک طالب علم کی اخلاقی اور فکری آبیاری کرتی ہیں بلکہ ان کی کیرئیرکونسلنگ اور کیریکٹربلڈنگ سمیت ہرطرح کی رہنمائی دی جاتی ہے جو ایک طالب علم کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے علاوہ ازیں یونیورسٹی زون جامشورو،قائدعوام یونیورسٹی نوابشاہ اور شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے طلبہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے محمدعامر کا کہنا تھا کہ سندھ میں شعبہ تعلیم کے ساتھ سوتیلے اپن جیسا سلوک کیا جارہا ہے جس کی تازہ مثال سندھ اسمبلی میں پیش کردہ یونیورسٹیزایکٹ اور سندھ کی جامعات میں فیسوں کا اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں شعبہ تعلیم تباہ حالی جبکہ طلبہ مایوسی کا شکارنظر آتے ہیں۔سندھ کے طلبہ آنے والے الیکشن میں تعلیم کی تباہی کے ذمہ داران کو ووٹ نہ دیں۔انہوں نے طلبہ کو جمعیت کی بجٹ مہم"تعلیم کوپانچ فیصددو"میں بھرپورحصہ لینے کی درخواست کی۔ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد ،جامشورو اور ٹنڈوآدم کے دورے کے بعد میرپورخاص،ٹنڈوجام اور نوبشاہ سمیت دیگر شہروں کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں