سبزی منڈی کی فوری منتقلی کو جلد مکمل کیا جائے، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ

پیر 19 نومبر 2018 17:56

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ نئی سبزی منڈی کی فوری منتقلی کو جلد مکمل کیا جائے اور عوام کی سہولت کے لیے اہم منصوبے کو عملی جامع پہنایا جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں پرانی سبزی منڈی کو نئی سبزی منڈی میں منتقلی کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئی سبزی منڈی کا کام ماسٹر پلان کے تحت مکمل کریں اور سبزی منڈی کی زمین پرجو بھی تجاوزات ہیں ان کو فوراً ختم کیا جائے۔ ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران سے نئی سبزی منڈی کی منتقلی کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق رپورٹ لی اورکہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تاخیر یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائیگا۔ متعلقہ اداروں کے افسران نے کمشنر حیدرآباد کو بتایا کہ نئی سبزی منڈی کی بحالی کا کام جاری ہے اور 7 شیڈ مکمل کیے جاچکے ہیںجبکہ نئی سبزی منڈی کو بجلی کی فراہمی کیلئے ٹرانسفارمر کے ڈمانڈ ڈرافٹس بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون ،واسا کے افسران اور سائیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں