این پی سی آئی ایچ اے ضلع سانگھڑ کی جانب سے 9 مئی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 17:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) این پی سی آئی ایچ اے ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ کی جانب سے این پی سی آئی ایچ ای ضلع سانگھڑ کے صدر مظہر چانڈیو کی قیادت میں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے گلشن صدیقی پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مظہر چانڈیو ، نائب صدر عدنان ملک، دانیال خلجی، چیئرمین ٹنڈوآدم رانا صداقت اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، مضبوطی اور سرحدوں کا دفاع پاک فوج کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاک فوج اندرونی و بیرونی ملک دشمن عناصر کا جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 9 مئی کے واقعات، فوجی تنصیبات شہداء کی یادگاروں پر حملہ کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ان واقعات سے وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو سخت تکلیف پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں جو امن و سکون ہے اسکے پیچھے ہماری وردی والے محافظ ہیں جو دشمنان وطن اور دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں، ہمارے بہادر جوان وطن عزیز کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، ان حالات میں ہمارا فرض ہے کہ ہم وطن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور وطن کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز ہرسازش کو ناکام بنادیں، ہمارا اتحاد اور یکجہتی ملک دشمنوں اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کے تمام حربوں کو ناکام بنادے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں