پیپلزپارٹی عوام کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے،عبدالجبار خان

منگل 15 جنوری 2019 23:29

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے ادارہ ترقیات حیدرآبادکے شعبہ واسا کے افسران کے ہمراہ کانچ مل کے قریب کلہوڑو گوٹھ کا دورہ کیا اور وہاں جمع سیوریج کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے واسا کے افسران کو ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کلہوڑو گوٹھ میں سیوریج کی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ اور لائنوں میں شاپنگ بیگ پھنس جانے کی وجہ سے اکثر گٹر کا پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی نکاسی کیلئے واسا کا عملہ کوششیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کلہوڑو گوٹھ اور اس کے اطراف میں سڑکیں اور گلیوں کی تعمیرات کرائی گئی ہیں جلد ہی سیوریج کی لائنوں کے معاملات حل کرنے کے بعد اس روڈ کے مین روڈ کی تعمیرات بھی شروع کردی جائے گی جس کے بعد گندا پانی جمع رہنے کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ۔ پہلی مرتبہ حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیں منتخب کیاہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں