پولیس نے مبینہ طور پر اپنے مالک کے پیسے چوری کرنے والے گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے چوری کئے گئے 50000 روپے برآمد کر لئے

جمعہ 18 جنوری 2019 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) حیدرآباد پولیس نے مبینہ طور پر اپنے مالک کے پیسے چوری کرنے والے گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے چوری کئے گئے 50000 روپے برآمد کر لئے، پولیس ترجمان کے مطابق بی سیکشن کی حدود المصطفیٰ کالونی لطیف آباد یونٹ نمبر 9 کے رہائشی ریحان احمد یوسف زئی نے تھانے پر آکر گھر سے 50000 روپے چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی، فریادی ریحان کی رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوے تفتیش کے بعد گھر کے ملازم سلمان مسیح کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس نے چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور گھر سے چوری کئے ہوئے گئے 50000 روپے برآمد کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں