حیدرآباد پولیس کاشراب کی بھٹی پر چھاپہ ،2 ملزمان کو گرفتار ،بھاری مقدار میں شراب اور ایک مسروقہ رکشہ برآمد

پیر 20 مئی 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) حیدرآباد پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں تیار شراب اور ایک مسروقہ رکشہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او ہٹڑی محمد شریف کھوسو نے مخفی اطلاع پر علی آباد ہالا ناکہ کے قریب شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان سہراب ولد پھلو منگنھار اور حاکم ولد عثمان منگنھار کوگرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق عبدالمجید عرف شہزاد نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے شراب کی بھٹی تباہ کرکے بھاری مقدار میں تیار شراب اور بلدیہ تھانہ کے کرائم نمبر 40/2019 زیر دفعہ 381A میں مسروقہ رکشہ نمبر D-18254 برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 60/2019 زیر دفعہ 3/4 PEHO اور ایف آئی آر نمبر 61/2019 زیر دفعہ 411PPCدرج کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں