حیدرآباد، واقعہ جنگ بدر نے حق و با طل کے درمیا ن فر ق کو واضح کر دیا ،مفتی غلام غو ث عمر ی

جمعرات 23 مئی 2019 22:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) ممتاز عالم دین مفتی غلام غو ث عمر ی نے کہا کہ واقعہ جنگ بدر نے حق و با طل کے درمیا ن فر ق کو واضح کر دیا اور اللہ کی مد د سے حق کو عظیم الشان کا میا بی حاصل ہو ئی جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت میں نکلتا ہے کا میا بی ان ہی کے قدم چوم لیتی ہے ابو جہل ،جا ہلوں کا با پ نے حق و سچ کو دیکھ کر بھی انکار کیا فر ما ن مصطفیٰ ہے کہ ابو جہل میر ی اُمت کا فر عون ہے ابو جہل ایک متبکر انسان تھا جس کو دو کمشن مجاہد بھا ئیوں نے واصل جہنم کیا ہمیں یاد رکھنا چا ہیے کہ جو لو گ تکبر کر تے ہیں ہد ایت کے راستے سے گم ہو جاتے ہیں جو انسان اپنے ایک سانس کا بھی ما لک نہیں تو پھر تکبر کس با ت کا عاجزی کر نے والوں کو اللہ تعالیٰ بلند یا ں عطا فر ما تا ہے اللہ جو چاہیے جس ر ح چا ہیے ہو جا تا ہے وہ شہد اء جنگ بد ر کی یا د میں منعقد ہ محفل کے شرکا ء سے جامع مسجد پنجا بیہ با غ جنت پر یٹ آباد میں خصو صی خطاب کر ر ہے تھے جس کی نگر انی مفتی محمد جمن نقشبند ی نے کی مفتی غلام غو ث عمر ی نے کہا کہ چغل خو ری اور غیبت زنا سے بھی بد تر عمل ہے چغل خو ر جنت میں نہیں جا ئیگا جھو ٹو ں پر اللہ کی لعنت ہو تی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عقید ہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کریم ﷺ کو علم غیبت عطا فر مایا ہما رے لئے یہ ہی جہاد ہے کہ ہم نماز پنجگا نہ کی با جما عت پا بند ی کر یں ہم اللہ کی با رگا ہ میں سجد ے کم کر تے ہیں جبکہ نعمتیں بہت زیا دہ ملی ہے مفتی غلام غو ث عمر ی نے کہا کہ والد ین اپنے بچوں کو واقعہ جنگ بدر اور اس کی افا دیت کے با رے میں آگا ہ کیا کر یں واقعہ جنگ بدر میں قلیل 313صحابہ کرام کی جما عت نے اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد سے کفار کے بھا ری لشکر کو شکست فاش دیکر اسلام کا پر چم سربلند کیا ،انہو ںنے کہا کہ نیک لو گو ں کے درجا ت کی بلند ی کیلئے دعا ما نگنے والوں کو بھی اللہ تعالیٰ عطا فر ما دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں