یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہی،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ سائرہ تھہیم نے ہاسٹل چھوڑ دیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:29

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اینڈ ہیلتھ سائنسز جام شورو کے کالج آف ڈی فارمیسی کی طالبہ سائرہ تھہیم نے ہاسٹل چھوڑ دیا ، وائس چانسلر کی تحقیقاتی ٹیم پر عدم اطمینان کا اظہار ، مبینہ طور پر جنسی ہراسمنٹ کا شکار ڈی فارمیسی ساتویں سمسٹر کی طالبہ سائرہ تھہیم نے یونیورسٹی کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے ہاسٹل سے اپنا کمرہ خالی کردیا ہے اسکا کہنا ہے کہ وہ یہاں خود کو محفوظ نہیں سمجھ رہی ہے اور اسے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں اس لیے وہ حیدرآباد شہر میں کسی کے گھر منتقل ہو کر اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے گی سائرہ اپنے والدین کے ہمراہ چلی گئی ہے اس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے تین سال سے ذہنی اذیت دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ دیگر طالبات کا مستقبل بھی خراب نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں