سندھ زرعی یونیورسٹی اپنے آئی ٹی گریجویٹس کیلئے نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور انٹرپرینیوئرشپ میں معاونت کیلئے سنجیدہ، نجی ادارے سے معاہدہ

جمعرات 25 اپریل 2024 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی اپنے آئی ٹی گریجویٹس کیلئے نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور انٹرپرینیوئرشپ میں معاونت کیلئے سنجیدہ، نجی ادارے سے معاہدہ، یونیورسٹی میں سینٹر کے قیام، آئی ٹی گریجوئیٹس کیلئے آئی ٹی انڈسٹری کی جانب راغب کرنے، اور انہیں ملکی اور عالمی سطح پر آئی ٹی مہارت کی طلب کے متعلق تربیت دی جائے گی۔

سندھ زرعی یونیورسٹی میں نجی ادارے آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کے گریجویٹس کیلئے نجی شعبے میں ان کی طلب، سرمایہ کاری، انٹرپرینیوئرشپ اور روزگار کے مواقع کیلئے معاھدہ ہوا، معاھدہ پر سندھ زرعی یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکانلوجی سینٹر کے ڈئریکٹر ڈاکٹر میر سجاد تالپور اور آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مینیجر شیراز شیخ نے دستخط کئے، تقریب کے دوران وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او محبوب علی شر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ یونیورسٹی میں اپنا آگہی دفتر قائم کرے گا، جہاں پر گریجوئیٹس کو آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین اور سرمایہ کاروں کے ذریعے تجربات سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ انہیں کراچی میں سافٹ ویئرھائوسز کی مشاھداتی دورے کرائے جائیں گے، اور مختلف پراجیکٹس میں معاونت کی جائیگی، جبکہ سندھ زرعی یونیورسٹی کے طلبا کی تربیت اور ترقی کے لئے سیمینارز اور ورکشاپس کو منعقد کرائے جائیں گے۔

سینیٹ ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ تمام شعبوں میں آئی ٹی کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے گریجوٹیس کیلئے روزگار کے موقع تلاش کرنے، اور ان کی ڈگری کے مطابق انٹرپرینیورشپ اور ملکی و عالمی سطح پر ان کی خدمات کی طلب میں ان کی معاونت کریں۔

کمپنی کے سی ای او محبوب علی شر نے کہا کہ ملک سے سالانہ 25 ہزار آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہوتے ہیں، جبکہ ان میں سے 10 فیصد بھی اپنی فیلڈ کے مطابق نوکریاں حآصل نہیں کرپاتے، لہذی ہماری خواھش کے انہیں آئی ٹی سے متعلقہ روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں۔معاہدے کے بعد، سینیٹ ہال میں ’’نوجوانوں کو سائبر جرائم کے خلاف تیار کرنے میں تعلیمی اداروں کا کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے دین ڈاکٹر اعجاز علی کھوہارو، ڈیین ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی، ڈین ڈاکٹر الطاف علی سیال، ڈاکٹر میر سجاد تالپور، ڈاکٹر یعقوب کوندھر، محبوب علی شر، اور دیگر نے خطاب کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں