سندھ کو ڈاکوئوں کے حوالے کرنے کیخلاف سیاسی و سماجی جماعتوں کی طرف سے (کل)حیدرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

جمعرات 25 اپریل 2024 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) سندھ کو ڈاکوئوں کے حوالے کرنے کے خلاف سندھ کی سیاسی و سماجی جماعتوں کی طرف سے 27 اپریل ہفتہ کو حیدرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ریلی کی تیاری کمیٹی کا اجلاس عوامی تحریک کی مرکزی آفیس ڈی ٹین پلیجو ہاس قاسم آباد حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار، نیشنل پارٹی سندھ کے صدر تاج مری، عوامی جمہوری پارٹی کے رہنما شیر چانڈیو، عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما لطیف لغاری، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما غفار چانڈیو، وطن دوست جمہوری پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عرض محمد رتڑ، پ ٹ الف کے رہنما عبدالوحید لاشاری، غلام حسین لغاری، سماجی رہنما و محقق فہیم نوناری، عبدالقادر رانٹو، ہمت پتافی، فہیم پرویز میمن، غلام حسین، نواب مگسی، کاشف ملاح، اصغر ملانو اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ کو لاقانونیت میں جھونک دیا گیا ہے۔ ملک کے حکمران سندھ کے عوام کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک کر رہے ہیں۔ رزق حلال کے حصول کے لئے گھر سے نکلے اساتذہ، ڈرائیوروں، پولیس اہلکاروں، مزدوروں اور کسانوں کو ڈاکو اغوا کرتے ہیں اور ان پر وحشیانہ تشدد کرتے ہیں. اساتذہ اور صحافی بھی ڈاکوں کے نشانے پر ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کچے میں ڈاکوں کو اسلحہ پہچانے والوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

اجلاس میں سوال اٹھایا گیا کہ جو جدید اسلحہ ڈاکو افغانستان سے اسمگل کر رہے ہیں انہیں روکنا کس کی ذمہ داری ہی اسمگلنگ میں کون سے ہاتھ ملوث ہیں رہنماں نے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی جان محمد مہر، استاد للہ رکھیو نندوانی، پروفیسر اجمل ساوند اور دیگر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے، پریا کماری سمیت تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، اسلحہ اور منشیات کے اسمگلرز کے خلاف فورا اقدامات لئے جائیں۔ اسلحے کی سمگلنگ میں ملوث کرداروں کو سامنے لانے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں