حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگا

جمعرات 25 اپریل 2024 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) حیدرآباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگا، حیدرآباد کے اہم کاروباری علاقوں گل سینٹر، حیدر چوک، گاڑی کھاتہ، گول بلڈنگ اور اطراف کے علاقوں میں جمعرات کو صبح پونے پانچ بجے سیبند ہونے والی بجلی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہو سکی تھی، نیو کینٹ فیڈر گاڑی کھاتہ پر آٹھ گھنٹے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود اضافی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے، اس فیڈر پر روزانہ دس ست بارہ گھنٹے بجلی بند رہنا معمول گرڈ اسٹیشن سے فالٹ کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی رکھی جاتی ہے اور لوڈشیڈنگ شیڈول پر ریلیف نہیں دیا جاتا، کہا جاتا ہے اوپر سے آڈر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں