بجلی کا کرنٹ لگنے سے دس سالہ بچے کی ہلاکت کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) نسیم نگر تھانہ قاسم آباد کی حد میں گوٹھ مصری رند میں 4اکتوبر کو مبینہ طو رپر بجلی کا کرنٹ لگنے سے دس سالہ بچے تیمور پلی پوٹو کی ہلاکت کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے بچے کے والد الطاف پلی پوٹو ‘ ایس ٹی پی کے رہنماء سچل گوپانگ ‘ محبوب ابڑو ودیگر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملہ کا سختی کے ساتھ نوٹس لے کر ورثاء کو انصاف فراہم کیاجائے، انہوںنے الزام لگایا کہ بچے کی ہلاکت کے ذمہ دار جنید کھوسو‘ انور ملاح ہیں کیونکہ ملزمان نے گلی میں کھیل کے دوران بچے کو ڈرایا اور اس کے پیچھے دوڑے ان سے بچنے کے لئے بچہ اندھادھندبھاگا اور بجلی کی ننگی تاروں میں الجھ گیا اور موت کے منہ میں چلا گیا، ہم نسیم نگر تھانے مقدمہ درج کرانے کے لئے توکوئی شنوائی نہیں ہوئی ایس ایس پی کے دفتر بھی چکر لگائے مگر فریاد نہ سنی گئی، انہوںنے حکام سے مطالبہ کیا کہ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ ملزمان جنید کھوسو اور انور ملاح کے خلاف درج کرکے بچے کے ورثاء کو انصاف فراہم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں