او جی ڈی سی ایل کمپنی نے تعلقہ رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو جام کے لیے 80لاکھ روپے مالیت کی ایک ایمبولینس عطیہ کردی

ٹنڈو جام میں مین تعلقہ دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے ٹنڈو جام اور گردو نواح کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے تعلقہ دفاتر کو ٹنڈو جام میں منتقل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا ئیں گے، کمشنرحیدرآباد

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:41

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ کوتعلقہ رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈو جام میں او جی ڈی سی ایل کمپنی کی طرف سے 80لاکھ روپے مالیت کی ایک ایمبولینس بطور عطیہ دی گئی ہے، کمشنر حیدرآباد کو ایمبولینس کی چابی پیش کی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کمشنر محمد عبا س بلوچ نے کہا کہ ٹنڈو جام میںمین تعلقہ دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے ٹنڈو جام اور گردو نواح کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے تعلقہ دفاتر کو ٹنڈو جام میں منتقل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا ئیں گے تاکہ یہاں کے لوگوں کومطلوبہ سہولتیں ان کے گھروں تک میسر ہو سکیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر کو فعال کرنے کیلئے محکمہ صحت سندھ سے رابطے میں ہیں اور جلد از جلد اسے فعال بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایم این اے طارق شاہ جاموٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو جام اور گردو نواح کے مکینوں کو پینے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آر او پلانٹس کو فعال بنایا جائے گا جبکہ واٹر سپلائی اسکیم کو بھی کارآمد بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ موثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پانی کے حوالے سے عوام کو درپیش تکالیف کو ختم کیا جا سکے اس کے علاوہ پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے واٹر سپلائی کے میگا پروجیکٹ پر بھی کام جاری ہے جس کے مکمل ہونے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد عائشہ ابڑو نے میڈیا کے ایک سوال پر کہا کہ ڈاکٹرز اور ادویہ کے فقدان کے مسئلے کا نوٹس لیا گیا ہے دیہی صحت یونٹس میں بہت جلد مطلوبہ ڈاکٹرز اور مطلوبہ ادویہ کے انتظام کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ڈسپینسریز کو بھی فعال بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، اس موقع پراڈسٹرکٹ کونسل چیئر مین بدر میمن ، تعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو جام ، ریجنل پروگرام منیجر پی پی ایچ آئی ، ضلعی منیجر پی پی ایچ آئی ، ایم ایس ٹنڈو جام رورل ہیلتھ سینٹر اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں