حیدرآباد، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

12ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ریجن میں محکمہ کسٹم کے تعاون سے ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام اور کرائم کے خاتمہ کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:35

ٖحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد کی زیر صدارت ایڈیشنل آئی جی آفس میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کے تینوں ڈی آئی جیز اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کرم اللہ سومرو نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ریجن میں محکمہ کسٹم کے تعاون سے ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام اور کرائم کے خاتمہ کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن نے ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے جلوسوں، ریلیوں اور محافل کے موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے فول پروف حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ، مذہبی منافرت اور شر انگیزی پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ، جلوس کی گزرگاہوں و اطراف میں سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت پولیس گشت اسنیپ چیکنگ پکٹنگ و ناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور موثر بنایا جائے ، مذہبی ہم آہنگی بھائی چارے اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے ، اجلاس میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر مفرور و اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈان کی ہدایت کی گئی اور محکمہ کسٹم کے تعاون سے ممنوعہ اشیا کی اسمگل کی روک تھام کے حوالہ سے بھی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں