اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے فرانسیسی صدرکی انتہا پسند سوچ کا نوٹس لیں، تنظیم آرائیاں

پیر 26 اکتوبر 2020 23:14

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2020ء) : فرانسیسی صدر میکراں آزادی اظہار کے نام پر آگ سے مت کھیلیں، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہے ،اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے فرانسیسی صدر کی انتہا پسند سوچ کا نوٹس لیں،پاکستان فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور مصنوعات پر پابندی کا اعلان کرے،ان خیالات کا اظہار تنظیم آرائیاں کے صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں جوائنٹ سیکرٹری جام مدد علی آرائیں،چئر مین زکوٰة کمیٹی چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈووکیٹ،حیدر آباد ڈویڑن کے صدر انجینئر شاہد محمود آرائیں،انفارمیشن سیکرٹری امتیاز علی آرائیں،لائرز ونگ حیدرآباد ڈویڑن کے صدر محمد علیم آرائیں نے فرانس کے صدر میکراں کی جانب سے آزادی اظہار کی آڑ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی حمایت اور سرکاری عمارتوں پر لہرانے کے اعلان پر اپنے مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر میکراں آزادی اظہار کے نام پر آگ سے کھیل رہے ہیں ان کے اقدام سے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے مسلمانوں کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کا تحفظ جان سے بھی زیادہ عزیز ہے وہ حرمت کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے میکراں کی انتہا پسندانہ سوچ اور اقدامات کا فوری نوٹس لے کر اس کے خلاف کاروائی میں اپنا کردار ادا کریں وزیراعظم پاکستان عمران خان فرانس کے سفیر کی فوری طور پر ملک بدری اور ملک میں فرانسیسی مصنوعات کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں