ٹ*سندھ خانزادہ اتحاد کا وزیر اطلاعات سندھ کے اعزاز میں استقبالیہ

ظ*پیپلز پارٹی ہمیشہ خانزادہ برادری کے ساتھ ہرقدم پرساتھ کھڑی رہے گی، ناصرشاہ

اتوار 29 نومبر 2020 19:55

7حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) سندھ خانزادہ اتحاد کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کے اعزاز میں کراؤن ہال حیدرآباد میں استقبالیہ دیا گیا، استقبالیہ میں چیئرمین آفتاب خانزادہ ،کلیم خانزادہ ،ارسلان خانزادہ،فیصل خانزادہ، طاہر خانزادہ ،حیدرآباد کے صدر عمران خانزادہ، رضوان خانزادہ، ظفر خانزادہ اور یاسر خانزادہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے خانزادہ برادری کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو محبت آج ملی ہے ، وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا اور انشااللہ ہماری پارٹی پیپلز پارٹی بھی ہمیشہ خانزادہ برادری کے ساتھ ہرقدم پرساتھ کھڑی رہے گی- صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات نے اس موقع پر ٹنڈوالہیار اور حیدرآباد کی خانزادہ برادری کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انکو حل کرایا۔ بعدازاں سندھ خانزادہ اتحاد کے چیئرمین آفتاب خانزادہ نے استقبالیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خانزادہ برادری ہمیشہ سچ اور حق پر یقین رکھتی ہے اور یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رکھے گی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں