سماجی تنظیم یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کا محکمہ اطلاعات کے دفتر میں ڈس انفیکشن اسپرے

پیر 30 نومبر 2020 19:07

حیدر آباد۔30نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30نومبر2020ء) :سماجی تنظیم یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے محکمہ اطلاعات کے دفتر میں ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا کچھ روز قبل سابقہ ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات مرحوم زاہد مصطفی میمن کی کورونا کے باعث وفات اور دیگر ملازمین کے وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سماجی تنظیم کی جانب سے شہباز بلڈنگ بلاک ای میں واقع حیدرآباد کے محکمہ اطلاعات کے دفتر کو مکمل ڈس انفیکشن کیا گیا اس موقع پر یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی چیئر مین سید فہیم الدین اور دیگر سماجی رضاکار بھی موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ نے سماجی تنظیم کی جانب سے انکے محکمے کے دفتر کو ڈس انفیکٹ کرنے پر تنظیم کے سربراہ سید فہیم الدین اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کا شکریہ ادا کیا۔



متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں