ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایات پر ضلع میں کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

پیر 18 اکتوبر 2021 22:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کی ہدایات پر ضلع میں کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ رات گئے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سٹی حیدرآباد مطاہر امین وٹو نے تعلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے تعاون سے 35 سے زائد لوگوں کی ویکسینشن کرائی جبکہ کئی لوگوں کے ویکسینیشن کارڈ بھی چیک کئے، اس موقع پر تعلقہ سٹی حیدرآباد کے عملے نے ویکسینشن نہیں کرانے پر 3 ریسٹورنٹس کو بھی سیل کر دیا۔

درایں اثنا پیر کو صبح مختیارکار تعلقہ سٹی حیدرآباد ابو بکر سدھایو کی جانب سے مختلف سرکاری و نجی اسکولز کا دورہ کر کے ویکسینیشن کے عمل اور ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا، مختیارکار سٹی نے تعلقہ کے اسٹرونگ بیس اور ماڈل اسکولز کا دورہ کر کے اسکول کے طالبعلموں اور عملے کا ویکسینشن کارڈ چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ویکسینشن کی عمل کو یقینی بنائیں جبکہ 12 سال سے زائد کی عمر کے طلبہ اور طالبات کو کورونا ویکسینشن لگوانے سے متعلق آگاہی دی، اس موقع پر مختیارکار کی جانب سے طالبعلموں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

مختیارکار سٹی کی سربراہی میں دیہہ گھانگھرا کے گاں نبی بخش جتوئی میں محکمہ صحت کے تعاون سے ویکسینیشن کیمپ قائم کر کے لوگوں کی ویکسینیشن کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں