ہینڈز حیدرآباد اور محکمہ صحت اور صوبائی حکومت کا تعاون

حیدرآباد کے ان علاقوں میں جہاں بچوں میں خسرہ کی ویکسی نیشن نہیں کرائی گئی ہے وہاں ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ حیدرآباد کی مختلف یوسیز جہاں ایسے علاقے ہیں جہاں پر لوگ اپنے ب چوں کو مختلف نظریات اور خیالات رکھنے کی وجہ سے ویکسین نہیں کرپارہے ہیں: ریجنل منیجر عبدالرزاق عمرانی

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) ہینڈز حیدرآباد نے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت کے تعاون سے حیدرآباد کے ان علاقوں میں جہاں بچوں میں خسرہ کی ویکسی نیشن نہیں کرائی گئی ہے وہاں ویکسی نیشن شروع کررہی ہے ۔ ہینڈز کے ریجنل منیجر عبدالرزاق عمرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد کی مختلف یوسیز جہاں ایسے علاقے ہیں جہاں پر لوگ اپنے بچوں کو مختلف نظریات اور خیالات رکھنے کی وجہ سے ویکسین نہیں کرپارہے ہیں اور ان علاقوں میں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں وہاں پر مقامی رضا کاروں کے ذریعے والدین اور خواتین کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ اس عمل کو آگے بڑھارہے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنما ، مذہبی علماء وکرام ، مساجد کے پیش امام اور علاقوں کے اساتذہ اور معاشرے کے وہ لوگ جو تعلیم یافتہ ہیں یا جن کا معاشرے پر اپنا اثرورسوخ ہے ان کے ذریعے کوششیں کی جارہی ہیں کہ جن علاقوں میں ویکسین نہیں ہورہی وہاں کے لوگوں میں بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔

(جاری ہے)

حاملہ خواتین کو ٹیکنس کے انجکشن لگوانے کے عمل میں شریک کرنا بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ کورونا کے دوران بچوں میں خسرہ کی وباء بھی پھیلی ہے جس سے بچوں کی اموات بھی ہورہی ہے تو لہٰذا جلد ہی خسرے اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جائیگی جس کیلئے یونیسف سے تعاون لیا جائیگا تاکہ بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے جدید دور میں بھی ایسی کوئی دوا موجود نہیں جو ان بیماریوں سے فوری طورپر فائدہ پہنچاسکے ان کا ایک ہی حل ہے کہ ویکسی نیشن کے ذریعے ان بیماریوں کو روکا جاسکتا ہے۔

اس وقت کورونا کی اس وبا کے دوران چھوٹے بچوں پر اتنی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وجہ سے بچوں میں روبیلا اور خسرہ کی بیماریاں پھیلی ، لہٰذا یونیسف ، ہینڈز اور محکمہ صحت اس حوالے سے مہم بھی چلارہی ہے جس میں پوسٹر ، بینرز لگائے جائیں گے ، ریڈیو اور میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کی جائیگی

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں