کھپرو پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی ، 6 ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:04

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) انسداد منشیات کے سلسلے میں کھپرو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5500 پڑیاں مضر صحت گٹکے کی برآمد کرکے ڈکیتی کے مقدمے کے اشتہاری اور ایک روپوش سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلعہ پولیس سانگھڑ کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سلسلے ایس ایچ او کھپرو رحم حسین وسوانو نے ماتحت عملے کے ہمراہ ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئےگٹکے کے بڑے ڈیلر اکرم کنبھر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے رائل کنگ گٹکا کی 5500 پڑیاں برآمد کر لیں۔ایس ایچ او سنجھورو محمد علی زرداری نے ملزم محمد یامین چانگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور تین گولیاں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او لنڈو علی دوست بروہی نے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم مشتاق علی رند کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے خلاف ورزی پر ملزم سجاد علی زرداری کو گرفتار کر کے ساؤنڈ سسٹم ضبط کر لیا۔ ایس ایچ او بی سیکشن سلام دین سولنگی نے منشیات فروش محمد ادریس خاصخیلی کو گرفتار کر کے 200 پڑیاں مضر صحت گٹکا کی برآمد کر لیں۔ایس ایچ او تعلقہ محمد اعظم بھنگوار نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں روپوش ملزم سلیمان آپن کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں