دنیا کے ہر ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممالک میں انسانی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ان کی حکومت کی اولین پالیسی کا حصہ ہوتا ہے،محمد فاروق شخیانی
بدھ 24 اپریل 2024 22:35
(جاری ہے)
صدر چیمبر فاروق شیخانی نے کہا کہ پاکستان میں ہر حکومت قیام سے لے کر اختتام تک یا تو اپنے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے مصروف عمل رہتی ہے یا اسے امور مملکت چلانے کیلئے درکار وسائل کی انتظام کاری کا چیلنج درپیش رہتا ہے۔
یوں ہر حکومت آنے والی نئی حکومت کے لئے پہلے سے بھی زیادہ بڑے مسائل اور مالی بحران چھوڑ کر جاتی ہے اور یہ چکر گزشتہ 76برس سے جاری ہے۔ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس جو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی نے 1990میں متعارف کروایا تھا یہ درجہِ بندی کسی بھی ملک کی تین بنیادی طول و عرض میں ترقی کو مدنظر رکھ کر تیار کی جاتی ہے جس میں صحت، تعلیم اور معیار زندگی شامل ہیں۔ لیکن پچھلی کئی دہائیوں میں پاکستانی حکومت کی ہیومن ڈویلپمنٹ کبھی ترجیحات میں شامل ہی نہیں رہی۔صدر چیمبر فاروق شیخانی نے کہا کہ ہمارا ملک گزشتہ دو سال سے مسلسل سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا ہے اور ہم دور رس معاشی اصلاحات کرنے کی بجائے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے قرض پر قرض لے کر کاروبار حکومت چلانے کی خطرناک پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پاکستان 164کی کم انسانی ترقی کی درجہِ بندی کے ساتھ دنیا کا سب سے غریب آمدنی والا ملک بن گیا ہے۔ ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس 24-2023 کے مطابق ہیٹی اور زمبابوے جیسے ممالک نے بھی گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوں کو رقم ادا کرنے کے بعد وفاقی حکومت کے پاس اتنی رقم بھی بقایا نہیں بچتی ہے کہ وہ لئے گئے قرضوں کی مد میں واجب الا دا سود کی ادائیگی یقینی بنا سکے۔ یہ طرز حکومت ملک میں انسانی ترقی کے لئے وسائل کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے ۔صدر چیمبر فاروق شیخانی نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ گزشتہ دو سال کی اقتصادی پالیسیوں کا جائزہ لیں تو یہ واضح نظر آتا ہے کہ معاشی حالات کی خرابی کا خمیازہ غریب عوام نے برداشت کیا ہے۔ اِس وقت بھی ان پر مزید معاشی بوجھ لادنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ صدر چیمبر فاروق شیخانی نے تمام متعلقہ حلقوں سے گزارش کی کہ اپنی تمام تر توانائی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں سرف کرنے کے بچائے پاکستان میں خواندگی، تعلیم، صحت، غربت اور انسانی بہبود کے دیگر پہلووں کی گروتھ پر توجہ دیں اور پاکستانی عوام کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کے روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کریں۔متعلقہ عنوان :
حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گ* حیدرآباد پولیس کا منشیات، گٹکا و مین پوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
ف* حیدر آباد ، 30 سالوں سے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی شکایت کاازالہ کردیاگیا
ًحیدرآباد، گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ پریٹ آباد کی انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس
سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سندھ بھر میں ہونے والے سیکنڈری ا سکول ٹیچر بی پی ایس 16 کے سائنس کٹیگری ..
ٰحیدرآباد، پنیاری پولیس کا دوران پیٹرولنگ اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
پاکستان پیپلز پارٹی آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے،شازیہ مری
حیدرآباد ایئر پورٹ سے چور کھار دار تاریں چور ی کر کے لے گئے
گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن ایند ریہیبلیٹیشن سینٹر کوٹڑی میں سالانہ تقریب ِتقسیمِ انعامات
سندھ زرعی یونیورسٹی اور چینی تدریسی و تحقیقی اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی معاہدہ طے پا گیا
ڈی آئی جی پی شہید بے نظیر آباد کا سانگھڑ میں ضلع کے پولیس افسران سے اجلاس، محکمہ پولیس کے آپریشنل کام ..
تنواب شاہ میں ھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر 8 مئی کو آگاہی کانفرنس منعقد کی جائے گی، شہریار گل میمن
ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا ضلع میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا معائنہ
حیدرآباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر