سندھ زرعی یونیورسٹی اور آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ

جمعرات 25 اپریل 2024 19:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی اپنے آئی ٹی گریجویٹس کیلئے نجی شعبے میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور انٹرپرینیورشپ میں معاونت کیلئے نجی ادارے آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کر دئیے۔

(جاری ہے)

سندھ زرعی یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر میر سجاد ٹالپر اور آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مینیجر شیراز شیخ نے معاہدے پر دستخط کئے، تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او محبوب علی شر بھی موجود تھے، معاہدے کے مطابق آئیکریٹوز ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ یونیورسٹی میں اپنا آگہی دفتر قائم کرے گا، جہاں گریجویٹس کو آئی ٹی انڈسٹری کے ماہرین اور سرمایہ کاروں کے ذریعے تجربات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ انہیں کراچی میں سافٹ ویئر ہائوسز کے مشاہداتی دورے بھی کرائے جائیں گے اور مختلف پراجیکٹس میں معاونت کی جائیگی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں