گورنمنٹ لال ڈنو نظامانی ہائر سیکنڈری سکول کے میٹرک پاس کرنے والے طلباء کیلیے الوداعی تقریب کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 18:17

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) گورنمنٹ لال ڈنو نظامانی ہائر سیکنڈری سکول کے میٹرک پاس کرنے والے طلباء کیلئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل زاہدہ پروین میمن، ممتاز نظامانی اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تعلیم ہی واحد ہتھیار ہے ،اس لیے ہمیں اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی سکول میں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ تقریب کے منتظم حبیب اللہ ساند نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران سکول میں پرائمری سے لے کر اعلیٰ سطح تک تعلیم کے معیار میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میٹرک کے طلباء مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سکول کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں عاشق حسین ساند، ریاض حسین سنجرانی، محمد بخش، عطا حسین، آنسو مل، محمد عیسیٰ خاصخیلی، آصف عمرانی، محمد جمن ساند، اکبر خاصخیلی سمیت اساتذہ اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تعلیمی سیشن کے دوران مختلف طلباء کو ان کے رویوں، جذبات کی بنیاد پر ٹائٹل دیئے گئے، جن میں مسٹر شیرا، مسٹر چتر، پی کے، کنجوس بوائے، مسٹر کوڈو، مسٹر کیوٹ، موٹو پتلو، چھوٹا بچہ اور مس بریانی جیسے ٹائٹل سے نوازا گیا جبکہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کیلاش، صبا، غلام مصطفیٰ اور خوشی کو بیسٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

تقریب کا آغاز روایتی واک ڈاؤن میموری لین سے ہوا، جہاں آخری سال کے طلباء نے اپنے تعلیمی سفر کی کہانیاں، کامیابیوں اور اہم لمحات کو ایک دوسرے کے ساتھ اور اپنے ادارے کے اساتذہ اور انتظامیہ کے ساتھ شیئر کیا۔ الوداعی تقریب میں، ہر طالب علم نے اپنے ساتھی طالب علموں کے لیے دلی تشکر، تعریف اور یاد کا اظہار کیا اور خلوص دل سے رنگوں اور پیغامات کی ایک متحرک صف میں مزاح کے ساتھ اپنی دوستی کا اظہار کیا۔

الوداعی تقریب میں معروف کامیڈین منظور چانڈیو نے طالبات کو خوب ہنسایا جبکہ معروف موسیقار سکندر بردی کے ساتھ شاہ لطیف کے حافظ راحت اور انتخاب بردی نے الوداعی گیت پیش کرکے تقریب کو پر لطف بنادیا۔ تقریب میں کئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے،آنسو بہائے گئے، گلے ملے اور ایک دوسرے کو دلی الوداع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں